منگل 20 مئی 2025 - 11:20
جو لوگ شیعہ اور سنی میں اختلاف کی باتیں کرتے ہیں وہ کسی مکتب کے ترجمان نہیں؛ رانا محمد شفیق پسروری

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے اسلام آباد میں جمعیت اہل حدیث کے مرکزی نائب صدر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر رانا محمد شفیق پسروری سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہنما شیعہ علماء کونسل پاکستان نے جمعیت اہل حدیث کے قائد مرحوم پروفیسر ساجد میر کی المناک وفات پر تعزیت پیش کی اور ان کی درجات بلندی کے لیے دعا کی۔

رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس ملاقات میں مذہبی اور سیاسی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تمام مذہبی جماعتوں کو مل کر دھشت گردی کے خاتمے اور امن امان کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ امت واحدہ کی عملی اور حقیقی تصویر نظر آئے۔

رانا محمد شفیق پسروری نے کہا: شیعہ و سنی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ہمارے 85% مشترکات ہیں۔ جو لوگ شیعہ اور سنی میں اختلافی باتیں کرتے ہیں وہ کسی مکتب کے ترجمان نہیں ہیں۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: آج نوجوان نسل کو مذہب کی درست آگاہی کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہمارا نوجوان کسی کا آلہ کار نہ بن سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha